the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اگر مہاراشٹر سرکار نے مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور انکے رزرویشن مطالبے کو پورا نہیں کیا تو جمعیۃ علماء مہاراشٹر سڑک پر اترے گی اور سرکار کو سبق سکھا ئیگی۔(مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)

جمعیۃ علماء ہند کا 1951 سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے زندگی کے تمام شعبوں میں رزرویشن دیا جائے اس مطالبے کو لیکر جمعیۃ علماء ہند نے ملک گیرپیمانے پر جد و جہد کی اور جمعیۃ علماء ہند نے اپنے مختلف اجلاس ہائے عام کے ذریعہ اپنے مطالبے کو سرکار کے سامنے رکھا اور2؍ اکتوبر 2002 سے 14 اکتوبر2002 تک ملک گیر پیمانے پر جیل بھرو تحریک چلائی ۔ جب این۔ ڈی۔ اے گورنمنٹ ختم ہوئی اور ملک کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بنے تو اس وقت جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید اسعد مدنی صاحب ؒ کی قیادت میں تمام مسلم تنظیموں کے ذریعہ وزیرِ اعظم ہند سے مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر رزرویشن دلانے کیلئے پر زور مطالبہ کیا گیاجسے وزیرِ اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر راجند سچر کی نگرانی میں سچر کمیٹی بنا کر جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی، جب کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بد تر ہے ۔رپورٹ میں شفارش کی گئی کہ مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر رزرویشن دیا جانا چاہئے! اسی طرح رنگ ناتھ مشرا کمیٹی کی



رپورٹ اور محمود الرحمن کمیٹی کی رپورٹ کے آجانے کے بعد بھی سرکار نے اب تک مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ جبکہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے محمود الرحمن کمیٹی کی رپورٹ اور اسی طرح مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان اور اس سے قبل وزیراعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ ، ان سارے وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ اعلیٰ سطحی وفد جس میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب اور صوبائی صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب کی قیادت و سربراہی میں ملاقات کی گئی تھی ، ہر ملاقات کے موقع پر مہاراشٹرکے وزرائے اعلی نے تیقن دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔
اس کے علاوہ کانگریس حکومت کی اہم معاون پارٹی این۔ سی۔ پی کے صدر شرد پوار صاحب سے بھی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کو ان کے سامنے رکھا ،انہوں نے بھی یقین دلایا بلکہ شرد پوار صاحب نے تو بذاتِ خود مسلمانوں کو انکی آبادی کے تناسب سے رزرویشن کے مطالبے کے حق میں بیان بھی جاری کیا ۔ لیکن افسوس کہ مہاراشٹر کی سرکار نے اب تک صرف یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ لہٰذا جمعیۃ علماء مہاراشٹر کانگریس سرکار سے یہ مطالبہ کر تی ہے کہ مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے رزرویشن دیکر ان کے جائز حقوق کو تسلیم کرے ورنہ آنے والا وقت یہ بتلا دے گا کہ کسی طبقے کیساتھ نا انصافی اور انکے جائز حقوق سے رو گردانی کا انجام کیا ہوتا ہے۔ملک کا حالیہ الیکشن آئینہ دکھلانے کیلئے کافی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.